
ملائیشیا میں کورونا وائرس کے869کیسزسامنے آگئے 4 ہلاک
کوالمپور کا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا فیصلہ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 17 اکتوبر 2020
19:02

(جاری ہے)
ملائیشیا کی جانب سے پابندی کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوا تھا‘فیس بک پر ملائیشیا امیگریشن نیوز اپ ڈیٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے. ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی مذکورہ فہرست کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، بنگلہ دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل تھے. قبل ازیں یکم ستمبر کو ملائیشیا نے انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک میں داخل ہونے پر طویل المعیاد پابندی عائد کردی تھی بعدازاں 3 ستمبر کو ایک اور فہرست جاری کی گئی جس کے تحت ان ممالک کے شہریوں پر پابندی کا دائرہ بڑھا دیا گیا جہاں ڈیڑھ لاکھ کورونا کے کیسز منظر عام پر آچکے ہیں. ادھر ملائیشیا کی ملکہ تنکو عزیزا آمینہ میمونہ اسکندر نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں شاہی محل سے لذیذ پکوان بنانے پکوان تیار کرکے بھیج رہی ہیں ملکہ تنکو عزیزا نے رواں سال 21 مارچ سے سوشل میڈیا پر پکوان تیار کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنا شروع کیں تھی ملائیشین ملکہ بڑی اچھی کک ہیں وہ سبزیوں‘مچھلی‘چاول اور چکن پر مشتمل مختلف پکوان تیار کرکے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بجھوارہی ہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے ملکہ تنکوعزیز کے اس عمل کے لیے خوب سراہا بھی گیا اور انہیں اب تک شکریے کے ہزاروں پیغامات موصول ہوچکے ہیں. یہ امرقابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار 820 افراد متاثر اور 11 لاکھ 9 ہزار 858 ہلاک ہو چکے ہیں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار 228 ہوگئی ہے اور 88 لاکھ 44 ہزار 734 ایکٹیو کیسز ہیں. امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 23 ہزار 644 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 82 لاکھ 88 ہزار 278 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 74 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور ایک لاکھ 13 ہزار 32 اموات ہوئی ہیں. برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 52 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 53 ہزار 229 اموات ہوئی ہیں روس میں 13 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے. سپین میں9لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور25 ہزار723 اموات ہوئی ہیں کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار616 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 45 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. پیرو میں 8 لاکھ 62 ہزار 417 افراد متاثر اور 33 ہزار 648 ہلاک ہو چکے ہیں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی تھی 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں. رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے تھے.
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.