گوجرانوالہ جلسے میں ملک مخالف بیانیہ پیش کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کم سے کم آٹھ مقدمات بن سکتے ہیں،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اتوار 18 اکتوبر 2020 02:00

گوجرانوالہ جلسے میں ملک مخالف بیانیہ پیش کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان کیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتیں ان کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام ہو گئیں، گوجرانوالہ میں اپنے فلاپ شو کے دوران ملک مخالف بیانیہ پیش کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کم سے کم آٹھ مقدمات بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی 11 سیاسی جماعتیں مل کر بھی اپنی احتجاجی ریلی میں عوام کو نکالنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ قومی اداروں کو نشانہ بنانا صرف دشمن کا ایجنڈا ہے۔