وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس،

ٹیچرز معطل ہیڈٹیچر حمیدہ فاروق اورایلیمنٹری سکول ٹیچر شہلا فاروق کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع

پیر 19 اکتوبر 2020 20:07

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے طالبات سے نارواسلوک کی تصویریں وائرل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ دارٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والی ٹیچرزکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔بچیوں سے نارواسلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ سکول کی ہیڈٹیچر (سکینڈری سکول ٹیچر) حمیدہ فاروق اورایلیمنٹری سکول ٹیچر شہلا فاروق کو معطل کرکے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن رحیم یار خان نے دونوں ٹیچرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔