
مجھے خوف ہوتا تھا کہ بینظیر کی طرح کوئی میرے شوہر عمران خان کو گولی نہ مار دے
میں سوچتی تھی کہ خدانخواستہ کبھی ایسا موقعہ آیا تو میں خود عمران خان کے آگے آ کر گولی اپنے سینے پر کھا لوں گی
سجاد قادر
منگل 20 اکتوبر 2020
06:50

(جاری ہے)
اور پھر میں نے ایک لمبے قد کا لڑکا گارڈ بھی رکھا تھا جس کا قد عمران خان سے بھی لمبا تھااور اسے ہدایات دی تھیں کہ کبھی ایسا موقعہ آئے تو وہ عمران خان کے سامنے آ جائے۔
میں عمران خان کی اجازت کے بغیر گھر سے نہیں نکلتی تھی یہاں تک کہ میں اپنی والدہ کے گھر بھی نہیں جاتی تھی۔مگر اس شخص نے مجھے بدنام کرنے کے لیے لوگوں سے رابطے کیے اورمیری کردار کشی کے لیے لوگوں کو ای میلز کیں۔مجھے ان کی کرتوتوں پر شک تھا مگر ان کے بلیک بیری موبائل نے سارا کچا چٹھا میرے سامنے کھول کر رکھ دیا۔ایک مرتبہ میں نے ان سے کہا کہ ہماری شادی کی سالگرہ آ رہی ہے تو مجھے گفٹ دو۔آپ نے کبھی مجھے پاکٹ منی نہیں دی کبھی کوئی زیور نہیں دیا کبھی کچھ بھی نہیں دیا اب کی بار سالگرہ پر گفٹ دینا تو اس نے مجھے دس بیس ڈالر کے مڑے تڑے نوٹ دیے جس پر میں بہت حیران ہوئی ۔انہوں نے وہ نوٹ واش روم سے نکال کر دیے اوروہ گول گول مڑے ہوئے تھے اور میں حیران ہوئی کہ کوئی اس طرح کے خاص انداز میں باتھ روم میں پیسے کیوں رکھتا ہے۔تاہم جب انہوں نے میرا اعتماد توڑااور اس قسم کا ماحول پیدا کرنا چاہا کہ میرے ملک ریاض یا پھر ایم آئی سکس کے ساتھ تعلقات ہیں تو پھر میں ان کے سامنے آ گئی۔یہ بزدل انسان ہے اگر اس میں ہمت ہوتی تو مجھے طلاق دے کر خود سے الگ کر دیتا میری کردار کشی کے لیے ماحول کیوں بنا رہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.