
پارلیمنٹ حملہ کیس : عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا
انسداددہشت گردی عدالت کی وکیل صفائی کو تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت‘پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیراعظم کی درخواست کو پہلے ہی الگ کیا جاچکا ہے
میاں محمد ندیم
منگل 20 اکتوبر 2020
13:28

(جاری ہے)
سماعت میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علیم خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی درخواست کے مطابق علیم خان کورونا وائرس سے متاثر ہیں اس لیے ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوسکتے، جس پر جج نے وکیل سے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 12 نومبر تک دلائل سمیٹنے کی ہدایت کی.
وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں اور ان کے خلاف سیاسی وجوہات کی بنا پر کیس بنایا گیاانہوں نے کہا کہ عمران خان نے خاص طور پر پارٹی کارکنان کو پر امن رہنے اور دھرنے کے دوران تشدد کا سہارا نہ لینے کی ہدایت کی تھی. وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کرنے والے شرپسند تحریک انصاف یا عوامی تحریک کے کارکنان نہیں تھے انہوں نے واقعے سے متعلق پیش کی گئی ضمنی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں وزیراعظم اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین کو بری الذمہ قرار دیا گیا تھا. جج رانا جواد عباس نے وکیل کو عدالتی ریکارڈ کے لیے ضمنی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ پروسیکیوشن نے خود اس کیس کی مزید کارروائی کے لیے عدم دلچسپی ظاہر کی ہے یاد رہے کہ مئی 2018 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس سے عمران خان کو بری کردیا تھا. پولیس نے دھرنے کے دوران تشدد کو ہوا کے الزام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، اور راہنماﺅں ڈاکٹر عارف علوی،اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اعجاز چوہدری اور دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ لاگو کیا تھا پروسیکیوشن کے پرانے موقف کے مطابق 3 افراد ہلاک، 26 زخمی ہوئے تھے جبکہ 60 کو گرفتار کیا گیا تھا، اس کیس کو برقرار رکھنے کے لیے پروسیکیوشن نے 65 تصاویر،لاٹھیاں، کٹر وغیرہ بھی عدالت میں پیش کیے تھے. پروسیکیوشن کا موقف یہ تھا کہ احتجاج پر امن نہیں تھایاد رہے کہ 31 اگست 2014 کو تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاﺅس اور وزیراعظم ہاﺅس کی جانب مارچ کیا تھا اور اس دوران شاہراہ دستور پر ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی.مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.