سیکرٹری ایگزیکٹو وولنٹیئرڈویژن مظفرآبادکی نے تھانہ پولیس کہوڑی میں تعینات ایس ایچ او کو قائد اعظم ایوارڈ ئیے جانے پر مبارکباد

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سیکرٹری ایگزیکٹو وولنٹیئرڈویژن مظفرآباد سید ذوالفقار حیدر نے تھانہ پولیس کہوڑی میں تعینات ایس ایچ او کو قائد اعظم ایوارڈ ئیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ پولیس کہوڑی کے نوجوان فرض شناس اور متحرک ،اپنے پیشہ سے مخلص نوجوان ایس ایچ او سید وجاہت کاظمی میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کہ ایک پولیس آفیسر میں ہونی چاہیں ۔

(جاری ہے)

سید وجاہت کاظمی نے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات کے بڑے بڑے نیٹ ورک قانون کے شکنجے میں لا کر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ۔ایسے افراد جو اپنے فرائض کے ساتھ انصاف کرتے ہیں کو ایسے ہی ایوارڈ سے نوازنے سے آفیسران میں فرائض کی انجام دہی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور شہریوں کا ایسے اداروں پر اعتماد بحال ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان فائونڈیشن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے قائد اعظم ایوارڈ کے لیے فرض شناس ،کھرے آفیسرز کا انتخاب کی ۔