آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میںبھی 24اکتوبر کوآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس، تجدیدِعہد کے طور پر منایا جائے گا

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میںبھی 24اکتوبر کوآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس، تجدیدِعہد کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ضلعی ہیڈکواٹرکوٹلی میں بھر پور تقریبات کا انعقادہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم خان نے سیاسی و سماجی جماعتوں کے زعماء،تاجر رہنماوںسے یوم تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان نے کی جبکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان،سیاسی وسماجی جماعتوںکے رہنمائوں،ملازمین تنظیموںکے رہنمائوںکے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اجلاس میں یوم تاسیس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔