پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد کی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

منگل 20 اکتوبر 2020 15:07

پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد کی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے گذشتہ روز ملاقات کی، وفد کی قیادت اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ضیاء نے کی، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید عدنان شاہ بھی موجود تھے، ملاقات میں قومی سوکر فٹ سال چمپئن شپ کوئٹہ میں منعقد کروانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، چمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت محتلف اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وفد کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ملاقات کے بعد پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کی جانب سے یاد گار شیلڈ پیش کی،