
گورنراسٹیٹ بینک نے کثیر نباتاتی جنگل اور میوزیم لیبارٹری کا افتتاح کر دیا
شہری کنکریٹ کے جنگل میں سبز جزیرے جیسا کثیرنباتاتی جنگل عوام کے لیے ایک تحفہ ہے،ڈاکٹررضا باقر
منگل 20 اکتوبر 2020 17:33

(جاری ہے)
میاواکی طرز فکر پودوں کی فوری افزائش یقینی بناتا ہے، اس میں پودے کی نمو10گنا تیزاور اس کے نتیجے میں ہونے والی شجرکاری معمول کے مقابلے میں30گنا گہری ہوتی ہے۔
مزید برآں، ابتدائی تین برسوں کے بعد اس جنگل کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس منصوبے کے تحت جنگل کے ایکوسسٹم اور آبی حیات، جیسے پودوں، مچھلیوں اور دیگر آبی جانداروں کی اعانت کے لیے ایک چھوٹی جھیل بھی تیار کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں پانی کے چھڑکاو کا ایک مائیکرو نظام بھی شامل ہے جس کے ذریعے درختوں کی جڑوں کو براہ راست ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد پی ایس پی سی کا کثیر نباتاتی جنگل سالانہ300تا350ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرے گا۔ اس جنگل کے اضافی فوائد میں پرندوں، ممالیہ جانوروں اور کیڑوں کی مختلف اقسام کو جائے سکونت اور غذا کی فراہمی، درختوں کے قدرتی ایئرکنڈیشننگ اثر کی وجہ سے ملحقہ علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی، زیرزمین واٹر ٹیبل کا دوبارہ بھرنا اور زمین کے کٹاو کی روک تھام شامل ہیں۔اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے مقاصد اور ماحول کی دیکھ بھال میں اسٹیٹ بینک اور پی ایس پی سی کے حصے کے طور پر کراچی میں شہری کنکریٹ کے جنگل میں سبز جزیرے جیسا کثیرنباتاتی جنگل عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ مزید برآں، انہوں نے پی ایس پی سی کی پوری ٹیم، خصوصا ان متعدد ارکان کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے وبا کے باوجود دن رات کام کرتے ہوئے اس اختراعی منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا۔بعدازاں، گورنر اسٹیٹ بینک نے کاغذ محفوظ رکھنے کی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے اس جگہ کا دورہ کیا اور عملے کے کام کو سراہا۔ڈویژن آف آرکائیوز اور ریکارڈ منیجمنٹ کے تحت قائم کی جانے والی کاغذ محفوظ رکھنے والی لیب ملک میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد لیب ہے کیونکہ تاریخ،emotional import اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اسٹیٹ بینک کی آرکائیوز/ریکارڈ منیجمنٹ اور میوزیم کے اجزا غیرمعمولی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں محفوظ بنانے کا کام بھی بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ لیبارٹری اسٹیٹ بینک کے مستقل قیمتی ریکارڈز کے توشہ خانے کا کام انجام دے گی، جو مسلسل تاریخی قدر رکھتی ہیں یا قانونی و مالیاتی وجوہات کی بنا پر انہیں محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا ایک اور طریقہ آئی ٹی ڈی، اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے نالج منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تمام ریکارڈ کو ڈجیٹل بنانا ہے۔تفصیلی تجزیہ اور قیمتی ریکارڈز کو محفوظ بنانے میں ملک کی اپنے اہم ورثے اور تاریخ کے تحفظ کی کوششوں میں اسٹیٹ بینک کا کردار ہراول دستے جیسا ہے۔ لیبارٹری میں محفوظ رکھنے کی سہولتوں میں کاغذ کا تحفظ شامل ہے جو ایک انتہائی تکنیکی کام ہے جس کے ذریعے کاغذ کو 100 تا 200برسوں تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے جبکہ اس میں فیومیگیشن چیمبر، جلد بندی و جلد کھولنے کی سہولت، ہائی ٹیک ڈسٹ چیمبر اور ویکیوم/فریز ڈائنگ چیمبر میں فائلوں کا ڈسٹ ویکیوم شامل ہی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.