علما یونیورسٹی میں گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے چھاتی کے کینسر کے لیے آگاہی سیشن کا اہتمام

منگل 20 اکتوبر 2020 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) علما یونیورسٹی نے اپنے مین کیمپس آڈیٹوریم میں گورنر ہاؤس کے اشتراک سے چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ منایا۔"چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کی ضمانت" کے عنوان سے یہ معزز تقریب پاکستان کی خاتون اول پاکستان بیگم ثمینہ علوی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ، بیگم گورنر سندھ ، محترمہ ریما عمران اسماعیل نے شرکت کی۔

مسز مہوش فراز لکھانی ، صدر ، علما یونیورسٹی کی صدارت میں محترمہ قیصرا علی ، ڈاکٹر روبینہ ، ڈاکٹر امت راحیل ، ڈاکٹر کوثر ، محترمہ مریم ٹکی ، محترمہ ہیرا انیس ، محترمہ نگہت محمود ، محترمہ مسرت جبین ، محترمہ طیبہ ، محترمہ زرمینہ بختیار ، محترمہ منیزہ عمر ، محترمہ نشمیہ رف ، محترمہ فرح رحمان ، محترمہ مصباح اسحاق خالد اور محترمہ گلریخ سمیت کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایک شریک کے مطابق ، 'میں ان کوششوں کی تعریف کرتی ہوں جو علما یونیورسٹی نے بریسٹ کینسر کی آگاہی پر روشنی ڈالنے کے لئیے کی اور اسے عوام تک پہنچانے کے لئیے ایک بہترین پلیٹ فورم مہیا کیا۔'اس عظیم الشان پروگرام کا اہتمام ایس او پیز کی مکمل پاسداری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا تاکہ تمام موجود افراد کی صحت اور حفاظت کو برقرار رکھا جاسکے۔ یہ علما یونیورسٹی کی ایک ایسی قابل ذکر تقریب تھی جس میں چھاتی کے کینسر سے بچائو کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی جو کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک عام مرض ہے اور اسے پہچاننا اور اس مرض کی آگاہی ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اس کی بروقت روک تھام کی جاسکے۔