سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف امریکہ میں مقدمہ دائر
صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے اپنے شوہر کے قتل کا مقدمہ دائر کر دیا ہے
سجاد قادر
بدھ 21 اکتوبر 2020
06:31
(جاری ہے)
سعودی حکومت کے ناقد خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر 2018 میں قتل کیا گیا تھا۔مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کو ’محمد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق‘ قتل کیا گیا تھا۔
دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’اس قتل کا مقصد واضح تھا۔۔۔ عرب دنیا میں جمہوری اصلاحات کے لیے جمال خاشقجی کی امریکہ میں کاوشوں کو روکنا۔‘خاشقجی کے انسانی حقوق کے گروپ ڈیموکریسی فار عرب ورلڈ نائو کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں رکاوٹ آئی ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبروں کے مطابق ایک ویڈیو کانفرنس میں خدیجے چنگیز اور ڈان کے وکلا نے کہا کہ اس مقدمے کا مقصد ایک امریکی عدالت کا ولی عہد شہزادے کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرانا اور ان دستاویزات کا حصول ہے جن سے حقیقت ظاہر ہو۔‘خدیجے چنگیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جمال کا خیال تھا کہ امریکہ میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں انصاف اور احتساب کے حصول کے لیے امریکہ کے نظام عدل پر اعتماد کرتی ہوں۔‘جمال خاشقجی دو ہزار سترہ میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر کے امریکہ چلے گئے تھے۔ انھیں دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی منگیتر کے ساتھ اپنی دوسری شادی سے پہلے ضروری کاغذی کارروائی کے لیے گئے تھے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جب خدیجے چنگیز سفارت خانے کے باہر انتظار کر رہی تھیں تو اندر جمال خاشقجی کا قتل کر کے ان کے جسم کے ٹکڑے کیے جا رہے تھے۔ خاشقجی کی باقیات کبھی نہیں ملیں۔جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بدلتے بیانات پیش کرنے کے بعد، بالآخر سعودی حکام نے اعتراف کیا تھا کہ خاشقجی ایک ایسے آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے جس کا مقصد انھیں ملک میں واپس لانا تھا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج ہلاک
-
ایران نے بارباڈوس کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا
-
ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت ناکام بنائی، دشمن پسپا ہوا، اسماعیل بقائی
-
راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے
-
ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی جامع ایس او پیز تیار
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
-
ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور جاری ہے
-
عمران خان دور کا منصوبہ ملک میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب
-
ایران کی طرف سے آج ہمیں جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی
-
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے
-
موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، سہیل آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.