شیخوپورہ‘ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘ سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ‘ 2 خواتین زخمی

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) نارنگ منڈی کرتو پنڈوری نارنگ منڈی میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں ریسکیو 1122 نارنگ منڈی نے موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کردیاریسکیورز نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا-جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ذوالفقار ولد محمد حسین 50 سال سکنہ منج مانگٹ نارنگ منڈی سے ہوئی جبک زخمی خواتین میں شفقت بی بی زوجہ زوجہ محمد بوٹا 70 سال اور فریدہ بی بی زقجہ ذوالفقار 40 سال شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :