مسکن چورنگی پر عمارت میں ہونے والے دھماکہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،سعید غنی
گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر عمارت میں ہونے والے دھماکہ کی تحقیقات کی جارہی ہے،وزیر تعلیم سندھ
بدھ 21 اکتوبر 2020 17:02
(جاری ہے)
اس موقع پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور پر ریلیف کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں اور ہماری پہلی ترجیع وہاں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنا اور جو زخمی ہیں ان کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دھماکہ کے اسباب اور دیگر کے حوالے سے ابھی معلومات لی جارہی ہیںابتدائی طور پر 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ عمارت کے ملبہ میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ متاثرین اور جو یہاں سے بے گھر ہوئے ہیں ان کو حکومت ریلیف فراہم کررہی ہے۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ یہ عمارت اب رہائش کے قابل نہیں رہی ہے اس لئے اس کو توڑا جائے گا۔ تحقیقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقاتی ادارے شواہد اکٹھا کررہے ہیں اور اس کے بعد ہی اس سانحہ کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
-
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
-
ہانٹا وائرس کیا ہے اور انسانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.