جے یو آئی کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ میں بھر پور شرکت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:14

جے یو آئی کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ میں بھر پور شرکت کے لیے حکمت عملی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ میں بھر پور شرکت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے صوبائی امیر عبدلواسع صوبائی سیکرٹری آغا محمود شاہ نے جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،مولانا فضل الرحمن 23 کو قلات پہنچیں گے ،مولانا عبدالغفور حیدری کی رہاش گاہ پر قیام کریں گے ،مولانا فضل الرحمن قلات میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے ،مولانا فضل الرحمن 24 کو کوئٹہ پہنچیں گے ،جلسے کی تیاری کا جائزہ لیں گے ،لاڑکا نہ سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سندھ راشد سومرو بھی ہمراہ ہونگے۔