سندھ ہائی کورٹ،پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے شریک ملزم پہلاج مل کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:25

سندھ ہائی کورٹ،پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے شریک ملزم پہلاج مل کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملزم پہلاج مل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں شریک ملزم اور فرنٹ مین پہلاج مل کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو(نیب)کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پہلاج مل انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے۔

وزیرِ اعلی سندھ کے سابق معاونِ خصوصی پہلاج مل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کی کارڈیک سرجری ہوئی ہے، ڈاکٹر نے پہلاج مل کو 3 ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عدالتِ عالیہ نے پہلاج مل کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، پہلاج مل اور دیگر ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔