پاکستان کا اسرائیل اور مشرق وسطی پر واضح موقف موجود ہے،ترجمان دفتر خارجہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کانفرنس مجازی طور پر روس میں منعقد ہو رہی ہے،بوسنیا کے صدر کا دورہ ری شیڈیول ہو رہا ہے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے،پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، ایف اے ٹی ایف 44 بھارتی بنکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کا جائزہ لے گی، بریفنگ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:53

پاکستان کا اسرائیل اور مشرق وسطی پر واضح موقف موجود ہے،ترجمان دفتر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل اور مشرق وسطی پر واضح موقف موجود ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کانفرنس مجازی طور پر روس میں منعقد ہو رہی ہے،بوسنیا کے صدر کا دورہ ری شیڈیول ہو رہا ہے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے،پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، ایف اے ٹی ایف 44 بھارتی بنکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کا جائزہ لے گی۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ پاکستان کا اسرائیل اور مشرق وسطی پر واضح موقف موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ لندن کے حوالے سے جو بھی عدالت حکم دے گی دفتر خارجہ اس پر عملدرآمد کرتا ہے اور عملدآری رپورٹ عدالت میں جمع کراتا ہے،بوسنیا کے صدر کا دورہ ری شیڈیول ہو رہا ہے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،چین مین طلبا ویزے کے حوالے سے پابندی صرف پاکستان نہیں تمام ممالک کے لیے ہے۔ انہوںنے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کانفرنس مجازی طور پر روس میں منعقد ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جلال آباد بھگدڑ کے متاثرین کے اہل خانہ سے بھرپور ہمدردی کرتے ہیں،بھگدڑ پاکستانی قونصل خانے سے 5 میل دور ایک اسٹیڈیم میں مچی،اس اسٹیڈیم کے سارے انتظامات صوبائی افغان انتظامیہ دیکھ رہی تھی،پاکستان اور سعودی عرب کے حوالے سے خبر بے بنیاد اور کم علمی پر مبنی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا،بھارتی میوچل ایویلیوایشن ریوئو میں امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف 44 بھارتی بنکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کا جائزہ لے گی۔