بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ، حکام نے تیز رفتار انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 12 نومبر تک توسیع کردی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:17

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ، حکام نے تیز رفتار انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 12 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرنسپل سکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتار تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سر وسزپر پابندی دو اضلاع کو چھوڑ کر جاری رہے گی۔واضع رہے قابض حکام نے 16 اگست 2020 کی درمیانی شب گندربل اور ادھم پور اضلاع میں تیز رفتار موبائل ڈیٹا سروسز کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ تاہم ، دیگر تمام اضلاع میں ، اس رفتار کو صرف 2 جی تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔