خیرپور کی کنگری کے کچہ میں پولیس کا کمانڈوز، جدید اسلحہ اور بکتر بند ای پی سی گاڑیوں سے ڈاکوئوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن، 6 ڈاکو جاں بحق

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) خیرپور کی کنگری کے کچہ میں پولیس کا کمانڈوز، جدید اسلحہ اور بکتر بند ای پی سی گاڑیوں سے ڈاکوئوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن; 6ڈاکو مارے جانے کے اطلاعات; جدید اسلحہ برآمد کرنے کی دعوی، ایس ایس پی خیرپور نے آپریشن مزید تیز کردیا، لاڑکانہ اور خیرپور پولیس کے کچہ کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن جاری، تاحال آپریشن جاری، ڈی آئی جی سکھر نے کچہ پہنچ کر جاری آپریشن کے تفصیلات معلوم کیے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کنگری کے کچہ کے علاقے تھانہ برادی جتوئی کے حدود میں پولیس کو بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکوں کے موجودگی کے اطلاعات موصول ہوئے جس پر مذکورہ تھانہ کی پولیس نے کچے کے علاقے کو گھیر لیا پولیس کا گھیرا دیکھتے ہوئے ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا ایسی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے بھاری نفری کے ہمراہ کچہ پہنچ گئے جبکہ کچہ کے دوسری طرف لاڑکانہ کے کچہ کی طرف سے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کو بھی ڈاکوں کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے مدد لی گئی۔

(جاری ہے)

خیرپور اور لاڑکانہ کے کچہ کے علاقوں میں دونوں اطراف سے ڈاکوں کا گھیرا تنگ ہونے پر پولیس نے 10، 10لاکھ انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکو پٹھان عرف پٹھو ناریجو، اقبال عرف اقو ناریجو، وحید رند، ارباب ناریجو، ملن شیخ، فھد ناریجو کو مقابلہ میں مارنے کی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کے 6ڈاکوں کی لاشیں بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہیں اور ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، اس سلسلے میں کچہ میں آپریشن کی سربراہی کرنے والے ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ خیرپور پولیس کو کنگری کے کچہ میں ڈاکوں کے ایک بہت بڑے گروہ کے موجودگی کے اطلاعات موصول ہوئے جس پر کچہ کے علاقے کو خیرپور اور لاڑکانہ کے اطراف سے گھیر لیا گیا اور ڈاکوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا جس پر ڈاکوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی، انہوں نے کہا کہ جدید اسلحہ، مشنری اور کمانڈوز کے ہمراہ کریک ڈاں آپریشن شروع کردیا گیا، جس میں 6بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکووئں کے ٹھکانے اور محفوظ پناہ گاہیں بھی مسمار کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام دشمن عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا انکے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا; دوسری جانب جبکہ ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے کنگری کے کچہ کے علاقے پہنچ کر جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور تفصیلات معلوم کیے، اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن شروع ہوچکا ہے جس میں پولیس کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے یہ کامیابی پولیس کے ساتھ عوام کی بھی کامیابی ہے، انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو شاباسی بھی دی اور جلد انعام کا اعلان کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کو مخفی ذرائع سے علم ہواتھا کہ خیرپور اور لاڑکانہ کی حدود ریائے سندھ کے کنارے تھانہ ممتاز بھٹو کے ٹی زمان شاہ میں ڈاکوئوں کا ایک گروہ موجود ہے جو لاڑکانہ اور خیرپور میں بڑے پیمانے پر واردات کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں لاڑکانہ سے ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی مسعود بنگش اور خیرپور سے ایس ایس پی امیر مسعود مگشی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہ پہنچنے سے قبل ہی پولیس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 لاکھ روپے انعام یافتہ ڈاکو اقبال ناریجو اور پٹھو ناریجو سمیت 7 ڈاکو ئوں کو ان کے انجام تک پہنچادیا ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ ،4 تھری جی،راکٹ لانچر،اسٹین گنوں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرنے کے ساتھ ڈاکوئوں کی ایک درجن سے زائد کمین گاہوں کو بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہیآخری اطلاعات تک کچے میں ڈاکوئوں کے ساتھ پولیس کا مبینہ مقابلہ جاری تھا، جب کہ ذرائع سے علم ہوا ہے کہ گزشتہ شب ڈاکوئوں کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پٹھو ناریجو اور اقبال ناریجو ہلاک ہوگئے تھے ایسی خبر کے بعد خیرپور پولیس نے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کانام دے کر اپنی کارکردگی کے مظاہرے کا دعوی کیا ہے ۔