
اظہر علی کی کپتانی سے چھٹی، محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کی خبر کی بھی تردید
قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے بابر اعظم مضبوط ترین امیدوار، پی سی بی حکام کا تینوں فارمیٹ کی ٹیم کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے پر غور
محمد علی
جمعرات 22 اکتوبر 2020
23:38

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی تینوں طرز کی ٹیموں کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا خواہاں ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اظہر علی کی قیادت میں اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی ہے۔ اظہر علی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے ہی دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے اظہر علی سے اہم ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اگلے ماہ قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کریں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ دیکھ رہے تھے۔ میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا پھر بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.