
ہیلی کاپٹر میں جگہ نہیں تو قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا
افغانستان میں تعینات امریکی فوجی نے جنگی جرائم کے حوالے سے لرزہ خیز داستان سنا ڈالی
سجاد قادر
جمعہ 23 اکتوبر 2020
06:17

(جاری ہے)
افغانستان میں تعینات رہنے والے امریکی فوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے فوجیوں نے افغان قیدیوں کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
امریکی میرین ہیلی کاپٹر عملے کے سربراہ کا آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2012 میں افغان صوبے ہلمند میں منشیات کے خلاف آسٹریلیا اور امریکا کے مشترکہ آپریشنز کے دوران ایک آپریشن میں 7 افغانوں کو پکڑا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں گنجائش نہ ہونے کا بتایا تو آسٹریلوی کمانڈوز نے ان میں سے ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور باقی چھ گرفتار افغانوں کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر روانہ کر دیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم پر آسٹریلیا میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور مذکورہ واقعے کے علاوہ بھی نہتے افغان شہریوں کی ہلاکت کے کئی معاملات زیر تفتیش ہیں۔اس سے قبل امریکہ میں بھی ایک سابق آرمی آفیسر پر امریکی عدالت میں افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے مقدمہ چلا تھا مگر اس کا کوئی تسلی بخش نتیجہ نہیں نکلا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہماری موجودگی ہی ہماری مزاحمت، میئر رام اللہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی تسلی بخش لیکن رفتار سست، گوتیرش
-
لیبیا: سیاسی تعطل ختم نہ ہوا تو متبادل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، ہانا ٹیٹے
-
افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی منہ توڑ کاروائیاں جاری
-
سعد رضوی ابھی تک مفرور ہے، بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
-
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
-
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
-
صنفی برابری کی جدوجہد میں چین کا کردار قابل تحسین، امینہ محمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.