ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن آمنے سامنے،ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار

امریکی صدراتی امیدواروں کے درمیان آخری مباحثہ

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 23 اکتوبر 2020 06:51

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن آمنے سامنے،ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) امریکہ میں صدارتی کمپین کافی عرصے سے جاری تھی درمیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ملتوی کر دیا تھا مگر پھر سے میڈیا کے سامنے آ کر مباحثوں میں فریقین نے حصہ لیا تھا۔آج امریکہ کے دونوں صدارتی امیدوار ٹرمپ اور جوبائیڈن آخری مباحثے کے لیے اکٹحے ہوئے ارو ایک دوسرے پر تنقید کے نشترر برسا ڈالے۔اس مباحثے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم کورونا کے ساتھ جینا سیکھیں گے اور ہر امریکی ماسک پہنے گا۔

میری خواہش ہے کہ امریکہ میں زیادہ سے زیادہ اسکول کھولے جائیں تاکہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے ہم زیادہ دیر اسکول بند نہیں رکھ سکتے۔کورونا وائرس چین کی غلطی سے دنیا میں پھیلا ہے اور وہی اس کا ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کے باعث اٹھانوے فیصد لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں یہ زیادہ مہلک نہیں ہے میں بھی ٹھیک ہو گیا ہوں تاہم پھر بھی اس سے بچاﺅ کے بہترین اقدامات کریں گے لیکن پورا ملک بند نہیں کر سکتے۔

ہمارے ملک کا دوسرا بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگ نشے کے عادی ہوتے جا رہے ہیںاس سے بچاﺅ کے لیے بھی ہم موثر حکمت عملی اپنائیں گے۔اس کے بعد ٹرمپ نے اپنے حریف پر کاری وار کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو روس کی طرف سے الیکشن جیتنے کے لیے امداد مل رہی ہے جوبائیڈن کو روس نے 55لاکھ ڈالر دیے ہیں۔ جبکہ میں روس کا سب سے بڑا مخالف ہوں۔جتنی مخالفت روس کی میں نے کی ہے اتنی دنیا میں اور کوئی بھی نہیں کرتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اور اس پر تنقید کرتے ہوئے حریف صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہاجب کورونا آیا تھا تو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس سے کچھ نہیں ہو گا مگر لوگوں نے دیکھا کہ اتنے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے اور صورت حال دگرگوں ہو گئی۔صدر ٹرمپ کے پاس وبا سے مقابلہ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔اور ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اس وبا کی وجہ سے ٹرمپ افرتفری کا شکار ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کرنا ہے۔اگر کوئی شخص کو اس وبا کے ذریعے ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہے اور اسے صدر نہیں رہنا چاہیے مگر صدر مملکت تو اس وبا کی ذمہ داری سرے سے لے ہی نہیں رہے۔جوبائیڈن کا ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کبھی کسی ملک یا شخص سے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں لی اور یہ مجھ پر محض الزام تراشی کی گئی ہے۔