’کیپٹن ر صفدر والی ساری کارروائی گورنر سندھ نے کروائی‘ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

عمران اسماعیل کہہ رہے ہیں ساری کارروائی انہوں نے کروائی ، لگتا ہے اس پورے کھیل میں پیپلزپارٹی بھی شامل تھی ، تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا انکشاف

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 10:02

’کیپٹن ر صفدر والی ساری کارروائی گورنر سندھ نے کروائی‘ بڑا دعویٰ سامنے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے گورنر سندھ کہہ رہے ہیں ساری کارروائی انہوں نے کروائی ، اس بات کا انکشاف تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ ن کے رہنم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے پورے کھیل میں پیپلزپارٹی بھی شامل تھی ، کیوں کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں گول مول باتیں کیں اور کوئی واضح موقف نہیں اپنایا ، جب کہ گرفتاری کے فوری بعد پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی نظر نہیں آیا، بلکہ تقریباً 48 گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کی، جہاں ایک طرف تو انہوں نے اس کارروائی کو قانون کے مطابق قرار دیا، اس سے لگتا یوں ہے کہ اس پورے کھیل میں پیپلزپارٹی بھی شامل تھی ، اس سارے واقعے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ تو ہوا مگر اس حکومتی غلطی کی وجہ سے پی ڈی ایم کو بھی بہت فائدہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا، اور دعویٰ کیا تھا کہ محمد صفدر کی گرفتاری میں ایک وفاقی وزیر ملوث ہے،مقدمے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا ،دباؤ کے باوجود پولیس پریشر میں نہیں آئی ، تحریک انصاف کے 2 ایم پی ایز ایف آئی آر کے لیے تھانے آئے ، ایک وفاقی وزیر نے ایف آئی آر کے لیے الٹی میٹم بھی دیا ، ایم پی ایز کو سمجھایا گیا کہ ایسے مقدمہ نہیں ہوتا، مزار قائد سے متعلق درخوست پولیس کے پاس نہیں مجسٹریٹ کے پاس درج کی جاتی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے وفاص نامی شخص سے درخواست دلوائی گئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی،وقاص وہاں کس مقصد سے کیا گیا؟ کیا وہ پلاننگ کر کے گیا تھا وہاں؟ ندیم چانڈیو ، وقاص اور بگٹی نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی،جھوٹ نہیں چھپتا،سچ سب کے سامنے آ جاتا ہے ،کیپٹن (ر) صفدر کی کل ضمانت ہو گئی جس سے ظاہر ہو گیا کہ یہ ایک جھوٹا کیس تھا ،اب انکوائری ہو گی ایسے نہیں چھوڑیں گے، یہ لوگ سازش میں شامل ہیں،ان کے خلاف مکمل کاروائی کی جائے گی۔