
ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے محمد رضوان موزوں امیدوار ہیں، رمیز راجہ
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:09

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں محمد رضوان، اظہر کے موزوں متبادل ہوں گے کیونکہ ان میں ٹیم کی قیادت کی صلاحیت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت ون ڈے اور ٹی20 کپتان کی ذمے داریوں پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ تینوں فارمیٹ میں قیادت سے ان پر بوجھ پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بابر ہمارے اسٹار ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر ثابت کیا ہے البتہ ان کے لیے قیادت کی ذمے داری نئی ہے، ابھی انہیں ٹی20 اور ون ڈے کپتان کی حیثیت سے بھی کافی کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور جارحانہ سوچ اپنانے کے ساتھ ساتھ تحمل مزاجی کی بھی ضرورت ہے۔ معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ شان مسعود کا نام بھی مستقبل کے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے زیر گردش ہے لیکن پہلے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل کرنا ہوگی، انہوں نے اس سال انگلینڈ میں سنچری اسکور کی لیکن پھر کارکردگی برقرار نہ رکھ سکے، انہیں مستقبل میں اس عہدے کے لیے ضرور زیر غور لایا جا سکتا ہے لیکن فی الحال انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ٹی20 میچوں میں مصباح کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بلے باز نے کہا کہ اس فارمیٹ میں بہتر نتائج کے لیے پاکستان کو علیحدہ کوچ کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر کی طرح مصباح بھی بہترین انسان ہیں جنہوں نے مکمل جذبے سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کی لیکن ان کی چیف ً سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے پر تقرری کے بعد میں نے اعتراض کیا تھا کہ انہیں بہت سارے عہدے سونپ دیے گئے ہیں اور ان کے پاس ان ذمے داریوں کو نبھانے کا تجربہ بھی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے اور انہوں نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ سابق اوپنر نے مزید کہا کہ ٹی20 کوچ اور چیف سلیکٹر کی حیثیت سے مصباح صحیح فیصلے نہیں کر رہے، وہ ٹی20 میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بجائے تجربہ کار کھلاڑیوں کو منتخب کرتے رہے جو میری سمجھ سے بالاتر چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ ہمیں ٹی20 فارمیٹ میں الگ کوچ کی ضرورت ہے جو درست اور جارحانہ فیصلے کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.