}امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف بھی کورونا کا شکار

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

uواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد وہ رواں ہفتے عالمی وبا سے متاثر ہونے والے وائٹ ہاؤس کے دوسرے اعلیٰ ملازم ہیں۔مائیک پینس کی پریس سیکرٹری ڈیون او میلے کے جاری بیان کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے جس کے بعد مارک شارٹ نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پریس سیکرٹری ڈیون او لیلے کا مزید کہنا تھا کہ مارک شارٹ کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا لیکن دونوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور دونوں کی صحت بھی اچھی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں دوسرے روز بھی کورونا کے 79 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 88 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی صدر کی مشیر ہوپ ہکس کا کرونا ٹیسٹ مثبت ا?نے کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد صدر اور خاتون اول نے بھی تنہائی اختیار کر لی تھی۔