
جڑواں شہروں میں بسنے والے قومی کرکٹرز کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے جڑی یادیں
خوش قسمتی سے اپنے ہوم گرائونڈ پر ہی پاکستان کی نائب کپتانی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے‘ شاداب خان
پیر 26 اکتوبر 2020 14:38

(جاری ہے)
شاداب خان، نائب کپتان :قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ان کا ہوم گرانڈ ہے اور خوش قسمتی سے انہیں اپنے ہوم گرانڈ میں ہی پہلی مرتبہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ان کی بہت سی یادیں جڑی ہیں، ایک تماشائی کی حیثیت سے بھی انہوں نے یہاں بہت سے میچز دیکھے ہوئے ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ محمد نواز ان کے پرانے دوست ہیں اور وہ ایک ساتھ کلب کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، اپنے دوست کی حوصلہ افزائی کے لیے وہ ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہلی مرتبہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم گئے تھے۔اس گرانڈ سے متعلق ان کی پسندیدہ یاد اظہر محمود کا اپنے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنا ہے۔عماد وسیم:تجربہ کار آلرانڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایک سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی اور انہیں خوشی ہے کہ اس میچ کی میزبانی ان کے ہوم گرانڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے حصے میں آئی ہے، وہ یہاں متعدد کلب میچز کھیل چکے ہیں، اپنا پہلا کلب میچ کھیلنے کی غرض سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گرانڈ میں داخلے پر ان کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے تھے۔آلراونڈر نے سال 2003 میں پہلی مرتبہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔ عماد وسیم نے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ وہ سال 2003 میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بال پکر کی حیثیت سے گرانڈ میں موجود تھے، اس وقت انضمام الحق اور شعیب اختر جیسے لیجنڈری کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔حارث رف:فاسٹ بالر حارث رف کا کہنا ہے کہ ان کا گھر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پاس ہی ہے، لہذا ان کی اس اسٹیڈیم سے کئی یادیں وابستہ ہیں۔ پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے فاسٹ بالر نے بتایا کہ وہ ایک روز سحری کے وقت محض پچ کو ہاتھ لگانے کی غرض سے چوکیدار سے چھپ کر دیوار پھلانگ کر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم گئے تھے۔ حارث رائوف نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ پاکستان کے ایک روزہ اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے اور اگر موقع ملا تو وہ بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔حیدر علی:نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں مداحوں کا جوش انہیں آج بھی یاد ہے، اس سیریز میں فینز کا داخلہ تو منع ہے مگر وہ کوشش کریں گے کہ اپنی عمدہ کارکردگی سے فینز کی اسپورٹ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ہوم گرانڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے منتظر ہیں۔روحیل نذیر:نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی کی حیثیت سے انہوں نے اپنی زیادہ تر کرکٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہی کھیلی ہے، وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ جس ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے میچز دیکھنے اس گرانڈ میں تماشائی کی حیثیت سے آیا کرتے تھے آج انہیں انہی کھلاڑیوں کے ساتھ اس گرانڈ میں پریکٹس کا موقع مل رہا ہے۔موسی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انڈر 19 کرکٹ کے کئی میچز یہاں کھیل چکے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کے بعد وہ اس گرانڈ پر پاکستان کی نمائندگی کے منتظر ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
"ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم" کی ایشیا کپ سے چھٹی
-
فیفا رینکنگ‘ اسپین پھرسے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی‘199واں نمبر
-
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر
-
بھارت اورآسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا
-
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرامیچ (جمعہ کو)کھیلا جائے گا
-
ہم نے عمران خان کی کپتانی میں بھارت کو اس کے گھر میں 6 میں سے 5 ون ڈے میچز ہرائے تھے : رمیز راجا
-
سپین کا اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بائیکاٹ کا عندیہ
-
لیونل میسی اور انٹر میامی میں معاہدے کی توسیع، 2026 کے بعد بھی ٹیم کودستیاب ہوں گے
-
الیکٹرانک گیمز کی ترقی پر بات چیت کے لیے سعودی وفد کا دورہ جاپان
-
ٹاپ سیڈڈ نیل الیگزینڈررابرٹسن کا انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے رائونڈ32 میں سفر تمام
-
اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں : رمیز راجہ
-
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.