مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام کھیلے جانے والے حالیہ آفیشل ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کے معروف بیٹسمین حماد سعید کی تاریخ ساز بیٹنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 15:56

مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام کھیلے جانے والے حالیہ آفیشل ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،میاں محمد عظیم) کراون اسٹیل بمقابلہ بنگلہ دیش ٹائگرز کے درمیان کھیلے جانے والے مذکورہ میچ میں کراون اسٹیل کے حماد سعید نے 20 اوورز کے اس میچ می277 رنز اسکور بنا کر سعودی عرب کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قائم کردیا ۔ یاد رہے کہ مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن سعودی کرکٹ سینٹر کے ساتھ باقاعدہ منسلک ہے اور سعودی کرکٹ سینٹر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئ سی سی ) کی باقاعدہ نمائندہ تنظیم ہے۔



اس کے علاوہ مدینہ کرکٹ ایسوسی ، ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامز میں سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے ان پروگراموں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

حماد سعید مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی کا حصہ ہوتے ہوئے کئ بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طور بین الاقوامی طور پر معروف ہیں مذکور بالہ میچ میچ میں حماد سعید نے 277 بنائے اور اوٹ نہیں ہوے ۔

انھوں نے 83 گیندیں کھیلیں 27 لمبے لمبے چھکے اور 23 چوکے بھی لگائے ۔ کراون اسٹیل کا اسکور 376 رہا جبکہ بنگلہ دیش ٹائگرز 174 رنز بناسکی ۔ حماد سعید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔