پنجاب بھرمیں 998 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق 1092 زخمی ہوئے

پیر 26 اکتوبر 2020 16:11

پنجاب بھرمیں 998 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق 1092 زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں998روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں15افراد جاںبحق جبکہ1092افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔437معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 445ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور18مسافر501اور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ242ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت249متاثرین کے ساتھ پہلے گجرانوالہ75حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد67حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1107متاثرین میں885مرد اور222خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں195افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 594افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ318زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں884موٹر سائیکلز،124آٹو رکشے،89موٹر کاریں،40وین09مسافربسیں،24ٹرک اور113دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔