وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کایوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر ی عوام سے یکجہتی کا اظہار
ہم بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،تادم آزادی ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، محمود خا ن کا پیغام
پیر 26 اکتوبر 2020 23:33
(جاری ہے)
ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے تھے ، آج بھی کھڑے ہیں اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے ، بھارتی افوج نے نہتے کشمیریوں پر کرفیو نافذ کر کے پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے جوکہ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
محمود خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے آج بھارت کو سفارتی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک ان کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیر دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیںمزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.