تقسیم و نامعلوم سرکار کے اب تھوڑے دن رہ گئے ہیں، سینیٹر شیری رحمن
تباہی سرکار نے صرف تباہی پھیری ہے، دو سال میں یہ ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے سے نہیں نکال سکے راتوں رات بنائے گئے غلط قوانین کی وجہ سے آپ ابھی بھی گرے لسٹ میں ہیں جس کی حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے، ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، غداری کے مقدمے بنانے سے قبل ملک کو چلانے کا کوئی منصوبہ تو بنائیں، گفتگو
منگل 27 اکتوبر 2020 21:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہیں، لیکن وہ پارلیمان میں تو آئیں، کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا۔
انہوںنے کہاکہ اس تک ملک کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے لیکن اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی جارہی کیونکہ حکومت نے ہم سب کو بیانیے کی جنگ میں الجھا کر رکھا ہے، یہ تقسیم اور نامعلوم سرکار ہے جو کمر توڑ مہنگائی کے معاملے پر چٴْپ ہے، دسمبر تک ملک میں آٹے کا بحران سنگین ہونے والا ہے، چینی بحران پر کمیشن بنا لیکن کچھ نہیں ہوا اور جن کے نام ہیں کابینہ میں ان کی کرسیاں بدلیں اور وہ باہر چلے گئے۔شیری رحمن نے کہا کہ نیب کو صرف اپوزیشن کے لیے ہے، حکومت کی بی آر ٹی کی بسیں جلیں نیب کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس پر کوئی انکوائری نہیں ہوگی، پنجاب میں ان کے دوستوں کی ملیں گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں، سردیاں آنے سے قبل ہی گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ آسمان پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ کشمیر، خارجہ پالیسی اور ایف اے ٹی ایف معاملات پر غائب ہیں جس کے بعد سوال تو اٹھتا ہے کہ ملک کو کون چلا رہا ہے، توانائی شعبے کا بحران سنگین ہوچکا ہے، پولیو واپس آگیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، چینی و گندم کا بحران ہے قرض کونسا شعبہ ایسا ہے جس میں بحران نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے، ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، غداری کے مقدمے بنانے سے قبل ملک کو چلانے کا کوئی منصوبہ تو بنائیں، ایسا لگتا ہے پر چڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم یہ حکومت اب زیادہ وقت نہیں چلے گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے ایک سوال پر کہا کہ پی ڈی ایم کے تین جلسے دیکھ کر حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں اور یہ اپوزیشن اور پارلیمان کو تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.