کورونا وائرس یا مسلم احتجاج ،میکرون آج پورے فرانس میں لاک ڈاﺅن لگا سکتا ہے

آج شام ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کوئی بڑا اعلان کریں گے

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 28 اکتوبر 2020 06:22

کورونا وائرس یا مسلم احتجاج ،میکرون آج پورے فرانس میں لاک ڈاﺅن لگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) فرانس کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور اس ملک کے بڑے شہر اکثریتی تعداد میں لمبے عرصے تک کرفیو کی نظر رہے۔تاہم اب کورونا کی جو نئی لہر آنے لگی ہے اس کے پیش نظر بھی کئی ممالک نے لاک ڈاﺅن کے مشوروں پر عمل کرنا شروع کر دیاہے۔ چونکہ فرانس کا شمار ان ممالک میں ہو رہا ہے جہاں کورونا وائرس نے پہلے بھی تباہی مچائی تھی لہٰذا اب وہ کسی قسم کا رسک لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اب ایک طرف کورونا کی نئی لہر ہے جس کے لیے فرانسیسی حکومت کو سخت اقدامات لینے ہیں اور دوسری طرف جذبہ ایمانی سے سرشار مسلمان سڑکوں پر ہیں جن کے نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی ناموس کا مسئلہ ہے جسے آزادی اظہار رائے کے نام پر تکلیف پہنچائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پورے فرانس کے مسلمان اس وقت سراپا احتجاج ہیں کہ ایک تو حضور نبی پاک ﷺ کے خاکے بنائے گئے اور اوپر سے مساجد و مدارس کو بند کر دیا گیا ہے۔

اب اس وقت جب میکرون کو مسلمانوں سے ڈیل کرنا مشکل لگ رہا ہے ایسے میں اس کے پاس آسان فارمولا یہی ہے کہ وہ کورونا کی آڑ میں ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کر ڈالے۔اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہاہے کہ آج فرانسیسی صدر میکرون نے ٹی وی چینل پر لوکل وقت کے مطابق 8بجے شام خطاب کرنا ہے اور اس خطاب میں کچھ بڑے اعلان کرنے ہیں جن میں سے ایک اعلان یہ متوقع ہے کہ وہ پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیں گے تاکہ کورونا سے حفاظتی اقدامات بھی ہو سکیں اور مسلمانوں کو بھی حکومت مخالف مظاہرے کرنے سے روکا جا سکے۔

 تاہم اس بات کا پتا شام  میں میکرون کے  خطاب سے  چلےگا کہ وہ ملک کے حالات کو نارمل کرنے کے لیے کون سی پالیسی پر عمل پیر ہوتے ہیں۔ مگر ایک انگریزی اخبار کی خبر کے مطابق وہ شام کے خطاب میں پورے ملک میں لاک ڈائون کا ممکنہ اعلان ہی کریں گے۔