
گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، پاکستان کا پوپ فرانسس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر یورپ اور امریکہ کے مذہبی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، اسلام مخالف مواد کو شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے شیخ جامعتہ الازہر سے بھی رابطہ کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور
شہریار عباسی
جمعرات 29 اکتوبر 2020
00:24

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں جبکہ آزادی اظہار رائے کی آزادی اور قیود کیا ہیں۔
نور الحق قادری نے کہا کہ وفاقی حکومت سرکاری سطح پر محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کر رہی ہے، نعت خوانی، تقریری مقابلے، سیرت کانفرنس اور دیگر پروگرام بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے بھی رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حرمت رسول ﷺ کا معاملہ ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کا اسلام سے متعلق رویہ قطعی قابل قبول نہیں ہوگا، مغرب کی رسول اللہﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی حمایت تمام مسلمانوں کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ، عزت اور دوسروں کے مذہبی و اخلاقی اقدار کو مد نظر رکھ کر ہونی چاہیے ۔ مغرب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پیغمبر اسلام ﷺ تمام مسلمانوں اور آزادی کے پروانوں کے لیے مقدس ہستی ہیں، ان کی توہین تمام مسلمانوں ، انسانی اقدار اور اخلاقیات کی توہین ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مغرب کو اور بالخصوص فرانس کو مسلمانوں کے حوالے سے اپنے نؓطریات بدلنے پڑیں گے اور فرانس کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں عالم اسلام سے معافی مانگنی چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.