Live Updates

پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان معاملات پر مثبت انداز میں پیش رفت جاری ہے، ترجمان پی سی بی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:39

پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان معاملات پر مثبت انداز میں پیش رفت جاری ..
لاہور۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان معاملات پر مثبت انداز سے پیش رفت جاری ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق اس سلسلے میں فریقین نے کھلے، ایماندارانہ اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں نئے مالیاتی ماڈلز کے حوالے سے فرنچائزز کے مالکان کو پریزنٹیشن دی گئی ہے۔ اب فرنچائزز اپنے متعلقہ نمائندگان سے مشاورت کے بعد ان آپشنز کے حوالے سے جواب دیں گی۔تمام فریقین نے اس معاملے کا حل جلد نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ میچز سے متعلق منصوبہ بندی پربھی کام تیزی سے جاری ہے

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات