کورونا سے اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری،3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 اموات ہو جب کہ 1078 نئے کورونا کیسز سامنے آئے
مقدس فاروق اعوان
جمعہ اکتوبر
11:31

(جاری ہے)
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 775 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 695 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 624 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 44 ہزار 765 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 611 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 587 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 347 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 277 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 273 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 454 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 215 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 876 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 149 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 211 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 938 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 88 مریض وفات پا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس
-
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض دم توڑ گئے
-
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت وکٹم سپورٹ آفیسرز کی ٹریننگ ماڈیولز بارے اجلاس
-
برٹش ائیرویز نے لاہور کیلئے پروازیں بند کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
-
رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے،مریم نواز
-
عثمان ڈار سے چیف آف سوشل پالیسی یونیسف لویس گورجان کی ملاقات
-
مردان میں مدرسے کے ڈرائیور کی بچوں سے بدفعلی، ملزم گرفتار
-
کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ، کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں:عثمان بزدار
-
کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ، کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں:عثمان بزدار
-
کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیں،ان کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان
-
ایک ہفتے میں 23 اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.