پی ڈی ایم کی جماعتیں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں، قاسم خان سوری

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:10

پی ڈی ایم کی جماعتیں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکھٹی ہوئی ..
کوئٹہ ۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنے ایجنڈا کا پتہ نہیں وہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں۔اپوزیشن جماعتیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ ملک  اور  نہ ہی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ژوب میں پارٹی کے سینئر رہنما اختر محمد مندوخیل کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پہلے ایک دوسرے کے خلاف تھیں اور تاریخ میں یہی دو بڑی جماعتیں اپنی اپنی  باریاں لے رہے تھے اب ملک میں تیسری جماعت کا اقتدار ان کو ہضم نہیں ہو  رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آپس میں اختلافات  باہر آرہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات افسوسناک اور ملکی وقار کے خلاف ہیں ۔

۔ان رہنماؤں نے جس طریقے سے بابائے قوم کے  مزار پر بےہودہ حرکتیں کی ہے۔ ان کی حرکتوں سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ قومی زبان اردو کیخلاف باتیں کی ۔ آزاد بلوچستان کی آوازیں لگائی گئیں۔ ایسے بیانات دینا افسوسناک ہے اور دشمنوں کی زبان ہے۔ قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری کوشش ہے  کہ مفرور ملزم کو لندن سے واپس لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ سی پیک پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں ژوب تا کوئٹہ روڈ دو رویہ کیا جا رہا ہے اور اس پر جلد کام شروع کیا جائیگا۔چمن کراچی شاہراہ کو بھی دو رویہ کی جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کوئٹہ زیارت  روڈ  بھی دو رویہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اسد عمر ۔ زوبیدہ جلال کے ہمراہ کے ہمراہ جنوبی بلوچستان کا دودہ کیا اور اہم منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر دیا گیا اسی طرح باقی بلوچستان میں بھی عوامی