اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت پر این آر او مانگ رہی ہیں اور بیرونی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں،وفاقی وزیر مراد سعید کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 1 نومبر 2020 23:55

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2020ء) : وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت پر این آر او مانگ رہی ہیں اور بیرونی طاقتیں پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، پاکستان آگے بڑھے گا اور دشمن کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے،27 فروری پورے ملک کی جیت تھی یہ کسی سیاسی پارٹی کی جیت نہیں یہ تمام سیاسی پارٹیوں اور محب وطن افراد کی جیت تھی، اس دن نے دنیا میں مودی کے غرور کو خاک میں ملا دیااور پاکستان کا سر فخرسے بلند ہوا،آنے والی بھارتی نسل پاک فوج کے شاہینوں کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ، پاک فوج کے شاہینوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا،بھارت نے جب بھی جارحیت کی کوشش کی پاکستان نے ان کا بھر پور جواب دیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے جوسرکس لگا ہوا اسکی ابتدائ کہاں ہوئی ، معیشت اورکورونا پر انھوں نے سیاست کی بہت کوشش کی۔ تاہم عالمی دنیا نے کورونا صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جو اتنا شور شرابہ مچا رہی ہے ، فیٹف پر ملکی مفاد میں قانون سازی پر اپوزیشن نے این آر او مانگا، اپوزیشن لوٹی دولت پر این آر او چاہتی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت پر این آر او اور بیرونی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کی کوششیں کر رہی ہیں۔ بیرونی دنیا کا پلان ہے غیر مستحکم پاکستان لابیز سے ملاقات کے سوال پر کوئی جواب نہیں آیا ، مراد سعید سوال جنم لیتا ہے کہ لابیز سے ملاقات میں یہی دو ایجنڈے تھے ، لابیز سے ملاقات سے انکار کیوں نہیں کیا گیا، یہ ایک تسلسل ہے اور اس میں وہی ملے گا جو لابیز کے ساتھ طے ہوا، انہیں کوئی ندامت نہیں کوئی شرمندگی نہیں نہ سلپ آف ٹنگ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوئی غداری کے فتوی نہیں بانٹتے چند لوگ ملک کو اپنی ذات پر ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرونی طاقتوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کے اداروں کو ٹارگٹ کریں ، اپوزیشن کو این آر او دینا انڈیا کی پوری سازش ہے اس سے انکار کیوں نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کم ہوئیں ، سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے ، انصاف کے اداروں اور سیکیورٹی اداروں پر جو بیان بازی کی یہ ایک پوری گیم پلان آگے پھیلا رہے ہیں ، یہ لوگ اپنی ذات کو ملک پر ترجیح دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 27فروری پورے ملک کی جیت تھی یہ کسی سیاسی پارٹی کی جیت نہیں یہ تمام سیاسی پارٹیوں اور محب وطن افراد کی جیت تھی۔ اس دن نے دنیا میں مودی کے غرور کو خاک میں ملا دیا ، پوری دنیا میں پاکستان کی تعریفیں ہوئی اور پاکستان کا سر فخرسے بلند ہوا ، اب پاکستان کی قوم کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ نریندر مودی اور بھارتی میڈیا کے ہوش اڑے ہوئے تھے،اس کے بعد مودی بہانے بنا رہے ہیں ، پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے،مزموم مقاصد کے لئے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ویڈیو کو آگے نہیں بھیجا اس پر اصرار کر رہے ہیں آنے والی بھارتی نسل پاک فوج کے شاہینوں کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ، پاک فوج کے شاہینوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا ، آنے والی نسل کے لئے یہ ایک سبق ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقائق ہے اس سے کسی کو انکار نہیں کرنا چاہئے ، اپوزیشن کی خواہش ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کرے ، جنہوں نے پاکستان کی فتح کو متنازع بنانے کی کوشش کی جو کہ بھارت کا منصوبہ تھا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کا بیان ہر بھارتی کے ذہن پر کندہ ہے،آزاد بلوچستان کا نعرہ کس کو خوش کرنے کے لئے لگایا گیا ،پاک فضائی کے شاہینوں کے لئے آپ کے پاس کیا جواب ہے، آپ ان چیزوں سے تاریخ مسخ نہیں کرسکتے،ہم بھارت کی آنے والی نسلوں کو سبق دے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کلبھوشن کے اوپر آپ کی خاموشی کی وجہ کیا تھی کس کو فائدہ پہنچایا ، کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت میں نہ لیجانے کی کیا وجہ تھی آپ نے حریت رہنمائوں سے ملاقات کیوں نہ کی بھارتیوں کے سامنے دوقومی نظریے کو رد کرنے کی کیا وجہ تھی ،اوباما کے سامنے بیٹھتے ہوئے کس کی ٹانگیں کانپتی تھیں، کارگل کی جیتی ہوئی جنگ کا کس سے ڈر تھا ، ان کی لابئیسٹ سے ملاقاتیں اور عالمی ایجنڈا سامنے آچکا ہے، پاکستان ان کی نظروں کے سامنے آگے بڑھتا رہے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کی کہانی ختم ہورہی ہے تو سب کچھ سامنے آرہا ہے، دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے، بھارت نے جب بھی جارحیت کی کوشش کی پاکستان نے ان کا بھر پور جواب دیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تین دفعہ کا وزیر اعظم کیوں لاِبئیسٹ سے ملے، غداری کے سرٹیفکیٹس نہیں بانٹتے مگر ان کے کرتوت بتاتے ہیں،جب نیشنل سیکورٹی کی بات ہوگی تو ہم ایک ہوں گے ، ہم نے افواج پاکستان کے حوصلے بلند رکھنے ہیں،پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیرکے سفیر کی حیثیت سے مقدمہ لڑا اور ایک سال کے اندر کشمیر کے اوپر تین مرتبہ بحث ہوئی اور کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کیا ، فلسطین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ترجمان جبکہ کشمیریوں کا سفی بنیں ، ہم دہشتگردی کا شکار تھے آج پاکستان امن کی کردار کی طرف جانا جاتا ہے۔

آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ دنیا میں دہشتگردی کو پھیلانا اور پاکستان میں عدم استحکام لانے کی ان دشمن عناصرکی کوششوں کوو ناکامی ہو گی اور پاکستان سرخرو ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے تمام منصوبے ایکسپوز ہو چکے ہیں، 27فروری کو میڈیا نے اہم کردار ادا کیا اور بھارت کے جھوٹ کو ایکسپوز کیا ، میڈیا کے اس کردار کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی سوچ ، نظریہ اور سیاست بھی کریں گے جبکہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کی بات ہو گی تو ہم سب ایک ہوں گے۔ مرادسعید نے کہاکہ عدالتوں سے مفرور شخص کی واپسی کی عمل جاری ہے، برطانوی حکومت سے اس سلسلے میں بات چل رہی ہے ، اٹک سے جدہ کون گیا تھا کس کی ٹانگیں کانپتی تھیں، این آر او لے کر واپس کون آیا تھا ۔\867