ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنائیں گے ،نورالحق بلوچ

پنجگور 50 بیڑیڈ ہسپتال ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کو جدید سہولیات کی فراہمی اور مختلف شعبوں کے لئے 20 بیس کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی جارہی ہے، سیکرٹری خزانہ بلوچستان

جمعرات 12 نومبر 2020 16:11

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) صوبائی سیکریٹری خزانہ اور محکمہ صحت نورالحق بلوچ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنائیں گے پنجگور 50 بیڑیڈ ہسپتال ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کو جدید سہولیات کی فراہمی اور مختلف شعبوں کے لئے 20 بیس کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عابد بلوچ،ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز بلوچ،ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ حاجی ناصر بلوچ،پیرامیڑیکل کے صد ر محمد عارف بلوچ ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عابد بلوچ،ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز نے ہسپتال کی کارکردگی اور مسائل سے متعلق بریفنگ بھی دی نور الحق بلوچ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اور ہسپتال میں زیر تعمیر مختلف شعبوں کیلئے بننے والے بلڈنگ کے کام کا بھی جائیزہ لیا۔اور کام میں تاخیر پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام زیر تعمیر بلڈنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ نور الحق بلوچ نے کہا کہ پنجگور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ادویات کا کوٹہ ڈھائی کروڑ سے بڑھا کر پانچ کروڑ کردی گئی اور یہ ادویات ریلیز ہو چکے ہیں جو بہت جلد پہنچ جائیں گے۔

اس کے علاوہ پنجگور کے چھ6 بیسک ہیلتھ یونٹ کو ایم سی ایچ سنٹر کا درجہ دیا گیا ہے جو 24 گھنٹہ عوام کو سروس فراہم کریں گے۔جس میں بی ایچ یو وشبود کلگ کاٹاگری گچک عیسئی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجگور میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جائیگی۔اور ہسپتال کے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ڈاکٹر حضرات۔اور دیگر اسٹاف اپنا فرض منسبی احس طریقے سے انجام دیکر عوام کو علاج و معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کریں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسداللہ بلوچ کی کوششوں سے نہ صرف نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں آیا بلکہ ہسپتال کے تمام شعبوں کو مکمل طو پر فعال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :