فیصل آباد‘الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مزید 2 مشتبہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 17 نومبر 2020 16:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) فیصل آباد میں کرونا کے حملے تھم نہ سکے‘الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مزید 2 مشتبہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ الائیڈ ہسپتال میں نئے 11اور سول ہسپتال میں 5 افراد کو کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے۔ذرائع کے مطابق الائیڈ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں کرونا کے 2 مشتبہ مریض 50 سالہ ثریا بی بی زوجہ اسلم سکنہ 217 ر۔

(جاری ہے)

ب اور 52 سالہ حماد سکنہ سیٹلائٹ ٹائون کرونا کی رپورٹ آنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئے ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس وباء پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں‘سینی ٹائزر کا استعمال کریں‘ رش والی جگہوں‘بازاروں وغیرہ میں جانے سے گریز کیا جائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کرونا سے محفوظ رہا جا سکے۔