آزاد کشمیر کے مہاجرین شہید بے نظیر آباد میں اپنے ووٹ رجسٹرڈ کراسکتے ہیں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعہ 20 نومبر 2020 16:36

آزاد کشمیر کے مہاجرین شہید بے نظیر آباد میں اپنے ووٹ رجسٹرڈ کراسکتے ..
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر /رجسٹریشن آفیسر ضلع شہید بینظیرآباد زاہد حسین بھٹو نے عوام النّاس کے اطلاع کے لئے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ آزاد کشمیر عبوری آئین (1974) میں تیرہویں آئینی ترمیم کی رٴْو سے مقبوضہ کشمیر وجًمّوں کیاضلاع جًمّوں، سانبہ، کٹھوعہ، اٴْدھم پٴْور، ریاسی، ڈوڈہ، رام بن، راجوری، پونچھ، کشتواڑ یا متاثرین منگلہ ڈیم سے آئے ہٴْوئے مہاجرین جو ضلع شہید بینظیرآباد میں رہائش پزیر ہیں وہ اپنے ووٹ داخلے کے لئے 15 دسمبر 2020 تک ضلعی الیکشن کمیشن شہید بینظیرآبادکے دفتر تشریف لائیں مزید معلومات کے لئے دفترکے فون نمبر 02449370247 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔