پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف افغان کرکٹر پاکستانی پرچم برداشت کرنے کو تیار نہیں

میچ فکسنگ میں ملوث شفیق اللہ پر آئی سی سی 6 سال کی پابندی عائد کر چکی، کرکٹر نے اپنی شرٹ پر آویزاں پاکستانی پرچم "ٹیپ" لگا کر چھپا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2020 23:11

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف افغان کرکٹر پاکستانی پرچم برداشت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 نومبر2020ء) پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف افغان کرکٹر پاکستانی پرچم برداشت کرنے کو تیار نہیں، کرکٹر نے اپنی شرٹ پر آویزاں پاکستانی پرچم "ٹیپ" لگا کر چھپا دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے انٹرنیشنل کرکٹر شفیق اللہ کے ایک شرمناک عمل نے پاکستانیوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیق اللہ پاکستان میں ایک مقامی کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہے، اس دوران کرکٹر کی جانب سے زیب تن کی گئی شرٹ پر آویزاں پاکستانی پرچم کو چھپا دیا گیا۔

تصویر میں شفیق اللہ کیساتھ موجود کرکٹر کی شرٹ پر تو پاکستانی پرچم آویزاں ہے، تاہم افغان کرکٹر نے اپنی شرٹ پر "ٹیپ" لگا کر پاکستانی پرچم چھپا دیا۔

(جاری ہے)



ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے افغان کرکٹر پر شدید تنقید کی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ایک تو اس افغان کرکٹر کو پاکستان میں قیام اور کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے، اسے کسی روک ٹوک کا سامنے نہیں، اور پھر بھی اس شخص سے اپنی شرٹ پر پاکستانی پرچم برداشت نہیں ہوا۔

شائقین نے سوال کیا کہ یہی کرکٹر جب برطانیہ یا کسی دوسرے ملک کی کسی کرکٹ لیگ میں شرکت کرے اور وہاں کی ٹیم کی شرٹ پر مقامی پرچم آویزاں ہوں، تو کیا اسے بھی یوں چھاپ دے گا؟ یہاں واضح رہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث شفیق اللہ پر آئی سی سی 6 سال کی پابندی عائد کر چکی ہے۔  شفیق اللہ پر میچ فکسنگ، کرپشن کے سنگین الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد اس پر پابندی عائد کی گئی۔