ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے ،اوباما

ہم ہمیشہ کی طرح وائٹ ہائوس میں نیوی سیلز بھیج سکتے ہیں ،جو ٹرمپ کو وائٹ ہائوس سے باہر نکالیں گے،گفتگو

اتوار 22 نومبر 2020 10:55

ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے ،اوباما
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سابق امریکی صدر باراک اوبامانے کہاہے کہ اگر قائم مقام صدرٹرمپ نے وائٹ ہائوس خالی نہ کیا تو اسپیشل فورس کی مدد لینا پڑسکتی ہے ،امریکی ٹی وی سے بات چیت میںصحافی جیمی کامل نے اوباماسے پوچھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے تو اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرت کا فورا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سوال اس لیے کیا گیا ہے امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے انتخابات نے شکست کے بعد میں نا ماننے والا رویہ نہیں اپنا جیسا کہ ٹرمپ نے اختیار کیا ہے۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وی اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ انہیں 20 جنوری سے پہلے وائٹ ہاس چھوڑنا ہوگا اور اقتدار اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔اگر ٹر مپ وائٹ ہاوس سے نہ نکلے تو کیا کرنا ہوگا اس سوال کے جواب میں اوباما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح وائٹ ہائوس میں نیوی سیلز بھیج سکتے ہیں ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو پکڑ کر وائٹ ہائوس سے باہر لایا جائے گا۔