
پشاور جلسے میں ممکنہ دہشت گرد حملے کا خدشہ، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
کالعدم ٹی ٹی پی کی کال ٹریس کی گئی جس سے پشاور جلسے میں حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہوا، جلسہ گاہ یا اطراف میں حملے کا خدشہ، حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
شہریار عباسی
اتوار 22 نومبر 2020
13:43

(جاری ہے)
جلسے کی کوریج کے لیے موجود میڈیا کی گاڑیوں کی بھی ڈی بی کلیئرنس کی گئی ہے ۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث رنگ روڈ کو موٹروے تک بند کردیا گیا ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق حملہ جلسہ گاہ یا اس کے اطراف میں ہو سکتا ہے ۔ کچھ دن قبل نیکٹا کی جانب سے بھی پشاور میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے آج پشاور میں جلسے کا اعلان کیا تھا، جہاں رنگ روڈ پر پنڈال سجا دیا گیا ہے ۔ کارکنان اور رہنماؤں کی آمد بھی شروع ہو چکی ہے ۔ جبکہ مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی پشاور پہنچ گئے ہیں ۔ پشاور میں بلور ہاؤس میں تمام سربراہان کے لیے ظہرانے کا انتظام کیا گیا ہے ، غلام بلور نے تمام رہنماؤں کااستقبال کیا۔ اس موقع پر غلام بلور نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی طبیعت کے متعلق بھی دریافت کیا ۔
مزید اہم خبریں
-
چین نے رواں برس کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دی
-
کیا جاپان سیمی کنڈکٹر سپر پاور بن سکتا ہے؟
-
جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ کئی دن گزرنے کے بعد نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج
-
یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
-
یوکرین بھی جزوی جنگ بندی پر راضی
-
وزیراعظم کی سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
-
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت
-
روسی فوج پر یوکرینی قیدیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، بچوں و خواتین سمیت سیکڑوں ہلاک
-
لبنان: امن فورس یونیفیل کا اہلکار بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی
-
سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.