Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی وبا کی پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پاکستان نے کرونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے،اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی،توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے، عمران خان

پیر نومبر 23:31

وزیراعظم عمران خان کی وبا کی پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے وبا کی پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے کرونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے،اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی،توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سطح پر کرونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، اعجاذ شاہ، اسد عمر کے علاوہ معاونینِ خصوصی، ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد اور وزیرِ مملکت علی محمد خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو این سی او سی کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔وزیر اعظم کو ملک میں کرونا کے پھیلاؤ, وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی, توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔وزیراعظم نے وبا کی پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوڈ- 19 کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات