حکومت نے ملک بھرمیں شاپنگ مالز اوربازار دکانیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کیلئے اقدامات کرنے شروع کردیئے

بدھ 25 نومبر 2020 12:57

حکومت نے ملک بھرمیں شاپنگ مالز اوربازار دکانیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کرونا وائرس کی دوسری شدیدلہرکو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھرمیں شاپنگ مالز اوربازار دکانیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کیلئے اقدامات کرنے شروع کردیئے ہیں سندھ میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران دیگر صوبوں میں بھی تمام کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق اگر اس فیصلے پر تاجروں نے عملدرآمد نہ کیا تو ملک بھرمیں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویزبھی زیر غور ہے جس کیلئے حکومت نے چیمبرز آف کامرس سے رائے طلب کرلی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت عوام کی جانوں کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہے اگر تاجروں نے اس پر عملدرآمد نہ کیا تو ملک میں ایک ہفتہ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :