Live Updates

ملتان میں جلسے سے قبل مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت اور آمرانہ اقدام ہیں، مولانا بخش چانڈیو

سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں اور رہنمائوں پر تالا اور زنجیر چوری کا مقدمہ اوچھی حرکت ہے ، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی اپوزیشن سے خوفزدہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، اب اس مسافر حکومت کا کوئی بھی ہتھکنڈہ نہیں چلے گا، بیان جاری

بدھ نومبر 17:31

ملتان میں جلسے سے قبل مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت اور آمرانہ اقدام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ ملتان میں جلسے سے قبل مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت اور آمرانہ اقدام ہیں۔ اپنے بیان میں ملتان میں جلسے سے قبل مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت اور آمرانہ اقدام ہیں ، سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں اور دیگر رہنمائوں پر تالا اور زنجیر چوری کا مقدمہ اوچھی حرکت ہے ، عمران خان اپنے آئیڈیل ڈکٹیٹر ایوب خان کی طرح آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، ملتان میں قائدین کو سٹیڈیم جانے سے روکا اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ نااہل حکومت تیزی سے اپنے اختتام کی طرف جا رہی ہے ، اب حکومت کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کی تحریک کو دبانا چاہتی ہے ،حکومت کا حدف کورونا نہیں اپوزیشن کے جلسے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ وہی حکومت ہے جو کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات کی مخالفت کرتے رہے ، اب وزیراعظم اپنے سیاسی مفادات کیلئے کورونا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، حکومت سنجیدہ ہوتی تو پہلے اپنی سرگرمیاں منسوخ کرتی ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ساری تقاریب جاری ہیں وزیراعظم ، وفاقی وزرا اور وزیراعلی پنجاب اجتماعات کرتے پھر رہے ہیں،یہ گرفتاریاں یہ مقدمات اور بہانے اب اپوزیشن کی تحریک کو نہیں روک سکتے، اپوزیشن سے خوفزدہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، اب اس مسافر حکومت کا کوئی بھی ہتھکنڈہ نہیں چلے گا۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات