شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز بعد از نماز ظہر ادا کی جائیگی‘ مریم اورنگزیب

رسم قل اتوار کے روز ہو گی، صرف شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

بدھ 25 نومبر 2020 21:12

شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز بعد از نماز ظہر ادا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ ادا کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار ہو گی ۔رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہرسم قل کے دن اپنے اپنے علاقوں میں ان کی والدہ ماجدہ اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔