
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے محکمہ سیاحت کے تحت جاری منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
موجودہ حکومت صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، محمو دخان
جمعرات 26 نومبر 2020 20:48

(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز محکمہ سیاحت کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی، سیکرٹری سیاحت محمد عابد مجید اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو سرکاری ریسٹ ہائوسز کی آئوٹ سورسنگ ، انٹگرٹیڈ ٹوارزم زونز ، پی ایس ڈی پی پراجیکٹس، سیاحتی مقامات تک رسائی سڑکوں کی تعمیرکے منصوبوں کے علاوہ دیگر جاری اور نئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ سیاحت و کھیل و اٴْمور نوجوانان کی طرف سے گزشتہ مالی سال کے دوران جاری فنڈز کی سو فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائی گئی ہے۔ رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں محکمہ کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 2916 ملین روپے مختص کئے گئے ہیںجس میں سے اب تک 910 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے میں 168 سرکاری ریسٹ ہائوسز میں سے 128 ریسٹ ہائوسز آئوٹ سورسنگ کیلئے آئندہ ماہ دوبارہ مشتہر کئے جارہے ہیں۔ نتھیاگلی کے پانچ ریسٹ ہائوسز کی محکمہ سیاحت کو منتقلی کا اعلامیہ جاری ہو چکا ہے۔ انٹگرٹیڈ ٹوارزم زونز کی ترقی کے پروگرام کے تحت مانسہرہ، ایبٹ آباد، لوئر چترال اور سوات کے تحت چار زون کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے۔یہ منصوبے آئندہ جون تک اجراء کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں گے۔ اس کے علاوہ آٹھ نئے انٹگرٹیڈ ٹوارزم زون کیلئے متعلقہ سائٹس کا ابتدائی سروے کرلیا گیا ہے اور منصوبے منظوری کیلئے جلد متعلقہ فورم کو پیش کئے جائیں گے۔ ان سائٹس میں کالاش ویلی لوئر چترال ، شاہی لوئر دیر ، جاروگا فال سوات، مرغزار ڈاک بونیر ، مہابانر بونیر، ایلم بونیر ، سرین وادی مانسہرہ اور مامور وادی مانسہرہ شامل ہیں۔ مزید برآں پی ایس ڈی پی کے تحت تخت سلیمان ریزارٹ ڈی آئی خان، گرم چشمہ ریزارٹ چترال، چپڑی اینڈ شال زون ریزارٹ کرم، شیخ بدین ریزارٹ لکی اور تخت بھائی ریزارٹ مردان کی فزبیلٹی منظور ہو چکی ہے اور منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ کمپنی کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ اسی طرح 14کلومیٹر طویل کمراٹ کیبل کار منصوبے کی تفصیلی فزبیلٹی پر کام شروع ہے جبکہ ایوبیہ چیئر لفٹ منصوبے پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اقدامات کے تحت ہنڈ تھیم پارک صوابی اور مہو ڈنڈ جھیل سوات کی ترقی کے منصوبوں کی فزبیلٹی پر کام شروع ہے۔ اس کے علاوہ خویشگی نوشہرہ میں 1175 کنال اراضی پر مشتمل موٹر سپورٹس ارینا کا انوسٹمنٹ پلان تیاری کے مراحل میں ہے۔ صوبے میں سیاحتی سپاٹس کی ترقی کے پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں چھ واٹرفال اور چار نئی سائٹس کی ترقی کے علاوہ تین مختلف رسائی سڑکوں کی تعمیر کی بھی پی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری لی گئی ہے۔ سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے ملاکنڈ میں 52.5 کلومیٹر طویل سڑکوں اور ہزارہ میں 60 کلومیٹر طویل سیاحتی سڑکوں کی ترقی کا منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔اس منصوبے کا مجموعی تخمینہ لاگت 4396 ملین روپے ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ بینک کے تعاون سے مختلف سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ون بھی آئندہ ماہ منظور کرلیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کہ صوبے میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ریسٹ ایریاز کے قیام کے حوالے سے سروے جاری ہے۔ منصوبے کے تحت ہر دس سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے یا 40 سے 60 منٹس کی ڈرائیور پر ایک ریسٹ ایریا قائم کیا جائے گا جس میں خصوصی افرادکیلئے علیحدہ سے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ اسی طرح ہیرٹیج ٹوارزم کو فروغ دینے کے سلسلے میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے مردان، سوات موٹروے، تخت بھائی ، جمال گڑھی اور شہباز گڑھی میں مجموعی طور پر 134 سائن بورڈ نصب کئے گئے ہیں جبکہ سوات میں 130 سائن بورڈز کی تنصیب کیلئے بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.