
اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ، نئے کنکشنزدینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ،وزیر اعظم
این او سیز اور منظوری کے طریقہ کار کو صارفین کیلئے سہل بنایا جائے ،سکیم کے تحت اپنے گھر کے حصول کیلئے بنکوں سے آسان شرائط پر قرضے لینے والوں پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے،مختلف یوٹیلیٹی سروسز حاصل کرنے کیلئے منظوریاں لینے کے طویل مراحل کو آسان بنایا جائے، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کیلئے ملکی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں، عمران خان کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 26 نومبر 2020 21:19

(جاری ہے)
چاروں صوبوں سے چیف سیکریٹریز اور اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کو توانائی اور پٹرولیم ڈویژنوں کی طرف سے نئے تعمیراتی منصوبوں کیلئے بجلی اور گیس کنکشنز کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی سیکرٹری پٹرولیم نے اجلاس کو بتایا کہ گیس کے نئے کنکشنز کیلئے درکار این او سیز کیلئے آن لائن طریقہ کار وضع کیا جا رہاہے جس سے صارفین کیلئے آسانیاں پیداہو گی۔چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اجلاس کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے طے پانے والے باہمی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے درخواست گزاروں کے حوالے سے اتھارٹی ضروری معلومات بنکوں کو مہیا کرے گی۔وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں انہوں نے اس ضمن میں جاری ہونے والے این او سیز اور منظوری کے طریقہ کار کو صارفین کیلئے سہل بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سکیم کے تحت اپنے گھر کے حصول کیلئے بنکوں سے آسان شرائط پر قرضے لینے والوں پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بے گھر لوگوں کیلئے اپنی چھت مہیا کرنا ہیلہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کو آسانیاں اور سہولتیں مہیا ہو۔وزارتِ توانائی کو نئے گرڈ سٹیشن بنانے کے حوالے سے سٹینڈرڈ طریقہ کار وضع کرنے اور مستقبل میں اس پر عمل پیرا ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مختلف یوٹیلیٹی سروسز حاصل کرنے کیلئے منظوریاں لینے کے طویل مراحل کو آسان بنایا جائے کیونکہ مروجہ طریقہ کار سے تعمیراتی شعبے کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نیاجلاس کوکراچی میں بننے والے رہائشی منصوبے پاکستان کوآرٹرز کے حوالے سے بتایاکہ منصوبے کے تحت 6000 اپارٹمنٹس بنائے جائینگے جس کیلئے حکومت سندھ اور دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،منصوبے کے پہلے مرحلے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے 700 رہائشی یونٹس پر آئندہ 3 مہینوں کے دوران کام شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت نے منظوری کے بعد اسلام آباد میں 5 ملکیتی پلاٹوں کی 13 ارب روپے سے زائد میں نیلامی کی جس سے 50 ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری کے علاوہ 10000 لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاری کرنے والے اورسیز پاکستانیز کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اس لئے ان کے لئے ملکی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیںمزید اہم خبریں
-
امریکی امداد کی بندش سے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات کو خطرہ
-
تنازعات اور موسمی شدت مغربی و وسطی افریقہ میں بھوک میں اضافہ کا سبب
-
شام: وطن لوٹنے والے پناہ گزینوں کو بارودی سرنگوں اور مسائل کا سامنا
-
بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز پاکستان کی طرف بھیج دیا
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.