
ایران نے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کو دہشتگردی قرار دے دیا
محسن فخری زادے کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے، قاتل جنگ کے خواہاں ہیں، یورپی یونین دُہرا معیار ترک کے اس دہشتگرد حملے کی مذمت کرے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 27 نومبر 2020
21:01

(جاری ہے)
ایران فوج نے بھی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔
ایرانی جوہری پروگرام کے بانی محسن فخری زادے امام حسین یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر تھے۔ محسن فخری زادے فادر آف ایران نیوکلیئرکے نام سے مشہور تھے۔ محسن فخری زادہ ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے۔ ایرانی کا کہنا ہے کہ مئی 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی ایٹمی پروگرام پر محسن فخری کا خاص طور پر ذکر کیا تھا۔ 2010ء سے 2012ء تک بھی 4 ایرانی سائنسدانوں کو قتل کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے محسن فخری زادے کے قتل کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ محسن فخری زادے کے قتل میں اسرائیل ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں، قاتل جنگ کے خواہاں ہیں۔ یورپی یونین دہرا معیار ترک کے اس دہشتگرد حملے کی مذمت کرے۔ دوسری جانب غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیٹاگون نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسی طرح اسرائیل کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے لئے قرارداد پرکام جاری ہے، فرانس
-
جاپان میں نیا وزیرِاعظم 21 اکتوبر کو منتخب کیا جائے گا
-
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر پر فرد جرم عائد
-
یقین ہے کہ یوکرین تنازع حل ہو جائے گا، امریکی نائب صدر
-
امریکی دباوٴ پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی
-
بھارت میں ہاتھیوں کی آبادی میں ایک چوتھائی کمی، نئے سروے میں انکشاف
-
سعودی عرب میں سیاحتی شعبے کی لوکلائزیشن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان
-
لندن کی مسجد کا چیریٹی ایونٹ، خواتین کی دوڑ مقابلے میں شرکت پر پابندی کو تنقید کا سامنا
-
ٹرمپ کا نیا متنازع بیان، وائٹ ہاس سیکرٹری کے ہونٹوں کو مشین گن قرار دے دیا
-
پاکستان نے 7 بھارتی طیارے گرائے تھے، ٹرمپ نے پھرمودی کو آئینہ دکھا دیا
-
ٹرمپ سیول میں چینی صدرسے ملاقات کیلئے تیارہیں، امریکی وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.