اسلام آباد،جرائم پیشہ گروہ کا رکن گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:12

اسلام آباد،جرائم پیشہ گروہ کا رکن گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کا سرگرم رکن گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم گن پوائنٹ پر وارداوں میں ملوث گروہ کا سرکردہ رکن ہے، ملزم سے موٹر سائیکل، پستول،3 گھڑیاں، نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے بلیو ایریا میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :