سیالکوٹ،پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ نے بھاری مقدار میں شراب کی ولائتی بوتلیں برآمد کرلیں،دو افراد گرفتار

پیر 30 نومبر 2020 15:33

سیالکوٹ،پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ نے بھاری مقدار میں شراب کی ولائتی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ نے بھاری مقدار میں شراب کی ولائتی بوتلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کے چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالفقار علی نے ایس ایس پی پٹرولنگ رانا شجاعت علی و ڈی ایس پی پٹرولنگ خواجہ عتیق کی خصوصی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے امام بخاری یونیورسٹی کے قریب ایک مشکوک کار کو روکا تو کار میں سے تلاشی کے دوران 128 بوتلیں ولائتی شراب کی برآمد کیں اور کار میں موجود دو افراد محمد زاہد اور عمران کو گرفتار کرلیا اور گرفتار شدہ افراد نے تفتیش کے کے دوران بتایا کہ ان کا تعلق لاھور سے ھے اور وہ عرصہ دراز سے منشیات فروشی جیسے گھنانے دھندے میں ملوث ھیں۔

متعلقہ عنوان :